آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : اینڈی مرے‘ جسٹن ہینن‘ زینگ جئی اور میرن کلک سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Jan 27, 2010

سفیر یاؤ جنگ
سڈنی (اے پی پی، بی بی سی ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے جسٹن ہینن، زینگ جئی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بیجبکہ نادیہ پیٹروا اور ماریا کیری لنکو کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ کوارٹر فائنل میں مرے 6-3, 7-6 اور 3-0 پر تھے کہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال گھٹنے میں تکلیف کے باعث کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ برطانیہ کے نمبر ایک اینڈی مرے نے ایک سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ 53 منٹ میں جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں کھیل میں واپس آتے ہوئے 4-2 کے بعد سیٹ کو ٹائی بریک تک لے گئے۔ کوارٹرفائنل کے تیسرے سیٹ میں بی رافیل نڈال کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد ان کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ زیادہ وقت کیلئے کھیل جاری نہیں رکھ سکے۔ یہ ایک دلچسپ مقابلے کا افسردہ انجام تھا جس کے نتیجے میں مرے پہلی بار آسٹریلین اوپن کے آخری چار کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جہاں سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر چودہ میرن کلک سے ہو گا۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں جسٹن ہینن ہارڈین اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے روس کی نادیہ پیٹروا کو 7-6،(7-3) اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ چین کی زینگ جئی سے ہو گا۔ انہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل فائنل میں روس کی ماریا کیری لنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔جبکہ کروشیا کے میرن کلک امریکہ کے اینڈی راڈک کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ وہ پہلے کروشین کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ 21 سالہ میرن کلک نے اینڈی روڈک کو 2-6\\\' 3-6\\\' 6-3\\\' 6-3\\\' (7\\\\4) 7-6 اور 6-3 سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے اور 50 منٹ تک جاری رہا۔
مزیدخبریں