کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔بینکس، انرجی،ریفائنریزاور فرٹیلائزر اسٹاکس میں شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی میں دھکیل دیا ۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارچارسوتراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم تیرہ کروڑ ترانوے لاکھ شیئرز رہا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین سو چورانوے کمپنیوں میں لین دین ہوا جن میں دو سو تئیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی رہی۔
لاہور سٹاک مارکیٹ تین پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار آٹھ سو چھیالیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں کل ایک سو آٹھ کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سےچوبیس کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، چونتیس کمپنمیوں کےشیئرزمیں کمی جبکہ پچاس کمپنیوں کےشیئرزمیں استحکام رہا۔