سپین کے ڈیوڈ فیررنے ہم وطن اور عالمی نمبر ایک رفائیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا

Jan 27, 2011 | 00:25

سفیر یاؤ جنگ
میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے دسویں روزکھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین کے رفائیل نڈال کا ایک ہی وقت میں چاروں گرینڈ سلام چیمپئن بننے کا خواب اس وقت چکنا چورہوگیا جب ان کے ہم وطن نمبرسات سیڈ ڈیوڈ فیررنے انہیں سٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اورچھ تین سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ میچ کے دوران نڈال کو انجری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس سے پہلے برطانیہ کے نمبرپانچ سیڈ اینڈی مرے نے یوکرائن کے ان سیڈڈ کھلاڑی الیگزینڈرڈولگو پولوف کوسٹریٹ سیٹس میں سات پانچ، چھ تین اورچھ سات سے ہرا کرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ میچ تین گھنٹے اورچھ منٹس تک جاری رہا۔ دوسری طرف خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبردو روس کی ویرا زوونریوا نے چیک ری پبلک کی پیٹرا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ دو اورچھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ خواتین ایونٹ کے آخری کوارٹرفائنل میں نمبرتین سیڈ بیلجیئم کی کم کلائسٹرز نے پولینڈ کی ایگنیسکا ریڈوانسکا کو سخت مقابلے کے بعد چھ تین اورسات چھ سے ہرایا۔
مزیدخبریں