سابق اٹارنی جنرل اورپشاورہائیکورٹ کےریٹائرڈ جج سردارخان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو ریڈ وارنٹ پردبئی سے گرفتارکیا گیا ہے۔ سردارخان کو گزشتہ سال تین فروری کو اسلام آباد سیکٹرجی الیون میں قتل کردیا گیا تھا۔ اُن کےقتل پرچیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چودھری نے ازخود نوٹس لے کر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔