اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بائیس جنوری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب اٹھائیس کروڑسولہ لاکھ ڈالر سے بڑھ کر سترہ ارب تیس کروڑایک لاکھ ڈالر ہوگئے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ کروڑاکیس لاکھ ڈالر کا اضافہ اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزو میں چھ کروڑچھتیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بائیس جنوری تک اسٹیٹ بینک کے پاس تیرہ ارب تہتر کروڑاکانوےلاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب چھپن کروڑدس لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں اضافے اور ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہوجانے سے بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔