جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا نہ کرے اور ڈیرہ بگٹی سے سیکورٹی فورسزکو واپس بلایا جائے۔

Jan 27, 2011 | 22:41

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے بلوچستان حکومت نے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور ہم چاہتے ہیں حکومت اسے بروئے کار لائے ۔ اس سے بلوچستان کے عوام ہی نہیں پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔ شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عمران فاروق کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ بلوچستان کے ایشو پر بات کی ہےاورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ بلوچستان کے عوام کے سب سے بڑے ہمدرد الطاف حسین اور متحدہ ہیں اور وہ صوبے کے مسائل پر بہت فکر مند ہیں
مزیدخبریں