ان خیالات کا اظہار انہوں نےامریکی ٹی وی کو انٹر ویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف قتل اور دیگرسنگین مقدمات درج ہیں اورسپریم کورٹ پہلے ہی ان کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو وطن واپسی پران مقدمات کاسامنا کرناہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرارد داد منظور ہو چکی ہے کہ اگر مشرف وطن واپس لوٹتے ہیں تو ان کو گرفتار کر کے ان پر غیر آینی اقدام کرنے اور غداری کا مقدمہ چلا یا جائے گا۔جبکہ وہ بے نظیر بھٹو کیس میں بھی مطلوب ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو افواج کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے میں دو درجن سے زائد فوجی شہید ہوئے جس پر پاکستانی عوام کو شدید غصہ ہے۔پاکستان میں دہشتگردی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر نہیں ہو رہی بلکہ ان کی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع مہیا کیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ توہین عدالت کیس وہ سپریم کورٹ کے حکم پرجیل جانے کوبھی تیارہیں۔ SOT