عالمی سطح پر مذہبی بڑھوتری کے باعث سیاسی عمل تیزی سے آگے بڑھتا ہے: سرگئی لاوروف

Jan 27, 2013

ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مذہبی بڑھوتری کے باعث سیاسی عمل تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے ضمن میں مذہبی کردار کی بڑھوتری دیکھ رہے ہیں جس سے سیاسی عمل بہت تیزی سے آگے بڑھتا ہے جیسا کہ ہم مشرق وسطیٰ اوردیگرخطوں میں دیکھ رہے ہیں۔ آج جن خطرات کا سامنا ہے۔ ان سے عالمی مذاہب کی بنیاد پر اکٹھے ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں