مردان(آن لائن)مردان میں صنعت کار کے گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے علاقے پاروتی میں ممتاز صنعت کار حاجی سمیع الرحمن کی رہائش گاہ کے باہر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ موسی خان جاں بحق اور گارڈ مہر محمد اور خیر اللہ زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ میں ایک سے دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔