نگران وزیراعظم کیلئے پگارا کو زرداری کی پیشکش کی خبر محض شوشہ ہے: مسلم لیگ فنکشنل

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل نے نگران وزیراعظم کیلئے پیر صاحب پگاڑا کو صدر زرداری کی پیشکش کو شوشہ قرار دیدیا ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد کاشف نظامانی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں گرتی ہوئی اپنی ساکھ کو سنبھالا دینے کیلئے شوشہ چھوڑا ہے۔ دریں اثناءمسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی سینئر نائب صدر سلطان محمود خاں نے کہا کہ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی ایسی کوئی بات سرے سے موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...