قطر میں طالبان امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو نظرانداز کیا گیا : نیوز ویک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی جریدہ ”نیوز ویک“ لکھتا ہے کہ گذشتہ دو برس سے امریکہ کے ساتھ طالبان کے قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان وفد کو کبھی بھی ملاعمر کی رہنمائی حاصل نہیں تھی۔ یہ مکمل پاکستانی ایجنڈا تھا اور طالبان پتلی تماشا تھے۔ پاکستان ان مذاکرات کی ناکامی سے متعلق آگاہ تھا۔ طالبان نے امن کی حکمت عملی میں ہمیشہ ایک پوائنٹ ایجنڈا سامنے رکھا ہے کہ پاکستانی جیلوں، گوانتاناموبے اور افغان قیدخانوں میں طالبان جنگجوں کو رہا کر دیا جائے۔ گذشتہ دو ماہ میں دو درجن سے زائد طالبان جنگجو¶ں کو رہا کرکے اسلام آباد ایک خطرناک کھیل، کھیل رہا ہے۔ 2014ءمیں افغان جنگ سے امریکی اور اس کے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد پاکستان افغانستان میں اہم کردار لینا چاہتا ہے پاکستان کو نظرانداز کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...