کراچی(نوائے وقت نیوز) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے دعوی کیا کہ شاہ رخ جتوئی سے نائن ایم ایم کی پستول اور چار گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پستول26 سٹریٹ بدر کمرشل کے قریب ملنے والی کار سے برآمد کیاگیا۔اسلحہ گاڑی کی ڈگی میں ٹائر کے نیچے چھپایا گیا تھا،سلور رنگ کی ٹویوٹا مارک 2کا نمبر اے ایچ 022ہے۔گاڑی انڈس کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔عدالت کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو 29جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ پر بچہ جیل بھیج دیا۔باقی تینوں ملزمان کو سینٹرل جیل بھیجا گیا،جن میں سراج تالپور،سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری شامل ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں 18سال سے کم ہونے کے باعث شاہ رخ کو بچہ جیل بھیجا گیا۔