اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھارتی یوم جمہوریہ پر وزیراعظم منموہن سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان، بھارت کےساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام اور بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کے لئے پُرعزم ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر فیس بک پر بھارتی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔