سیکرٹری اطلاعات چودھری رشید احمد کو چیئرمین پیمرا مقرر کرنے کی منظوری کل چارج سنبھالیں گے

Jan 27, 2013

اسلام آباد (آئی اےن پی) صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی سےکرٹری اطلاعات و نشریات چودھری رشےد احمد کو چےئرمےن پےمرا مقرر کرنے کی منظوری دیدی‘ وہ کل پیر کو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے‘ سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کو مستقل چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کے احکامات کے بعد وزیراعظم کی طرف سے صدر کو قائم مقام چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار‘ ڈائریکٹر جنرل پی بی سی مرتضیٰ سولنگی اور چودھری رشید احمد کے ناموں پر مشتمل پینل بھجوایا گیا تھا۔ نئے چےئرمےن پےمرا مےڈےا سے متعلق وسےع تجربہ رکھتے ہےں۔

مزیدخبریں