لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں خسرہ کے مزید 15 مریض ہسپتالوں میں داخل مجموعی تعداد 147 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف چلڈرن ہسپتال میں خسرہ کے بچوں کی نگہداشت کے لئے علیحدہ سے وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔گذشتہ روز کو سروسز ہسپتال میں 5 چلڈرن ہسپتال میں 4 گنگا رام میں 2 میو ہسپتال جنرل ہسپتال میں خسرہ کے ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایم ڈی پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں خسرہ کے بچوں کے لئے علیحدہ سے 20 بیڈز کا سپیشل وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ علی آباد کے رہائشی زنجیر ولد زاہد ڈاکٹروں نے خسرہ کے وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔