اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) جولائی سے دسمبر تک دفاعی اخراجات میں 49 ارب روپے کمی ہوئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 6ماہ میں دفاعی اخراجات کا بجٹ 272 ارب اور اخراجات 223 ارب روپے رہا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاعی اخراجات 243 ارب روپے تھے۔ رواں سال دفاعی اخراجات کا بجٹ 545 ارب روپے ہے۔گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات کا بجٹ 510 ارب روپے تھا اور 507ارب روپے خرچ ہوئے۔