کامران فیصل کیس،نیب میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی منسوخ

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) کامران فیصل کیس کے سلسلے میں نیب میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی منسوخ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب کی تیاری جاری ہے۔چیئر مین نیب اور دیگر افسران نیب ہیڈ کوارٹر میں موجود رہے۔نیب کے ریجنل آفس سے سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی گئی۔کامران فیصل کی رہائش گاہ فیڈرل لاجز میں سی سی ٹی وی کی سہولت موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن