واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکی سینیٹ میں ملالہ یوسف زئی کے نام سے ایک بل متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں لڑکیوں کومزید سکالرشپس دی جائیں گی۔سینیٹ میں یہ بل سینیٹرز باربرا باکسر اور میری لینڈریو نے متعارف کرایا،بل کے تحت پاکستان میں ہونہار طالبات کو سکالرشپ کے تحت مفت تعلیم حاصل کونے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔امریکی سینیٹ میں متعارف کرائے گئے بل کے تحت آئندہ 4 سال کے لئے پاکستان میں خواتین کے لئے دی جانے والی سکالرشپس میں 30 فیصد اضافہ بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر باربرا باکسرنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھائی۔