لندن (خصوصی رپورٹ / خالد ایچ لودھی) بھارت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف عالمی سطح پر پراپیگنڈا مہم شروع کرنے کے لئے اسرائیلی لابی کے ساتھ مل کر مغربی میڈیا میں بے بنیاد اور سراسر جھوٹ پر مبنی مواد شائع کروانے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس سلسلے میں لندن میں بھارتی سفارتی مشن کے پریس ڈیپارٹمنٹ میں برطانوی اور دیگر یورپی ممالک کے صحافیوں کو بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے زہر آلود پراپیگنڈے پر مشتمل دستاویزی فلم "NUCLEAR JI HADIST میں دکھائی گئی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ نے حالیہ دنوں میں برطانوی اور امریکی پی آر کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ او ر بعض اسلامی ممالک کے دارالخلافوں میں بھارتی سفارتی مشنوں میں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے لئے خصوصی ہنگامی سیل بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے زہر آلود پراپیگنڈے کی مہم میں پیش پیش ہیں۔ مغربی ممالک کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں متضاد خبریں فراہم کر رہے ہیں۔ بھارتی مہم کا اصل مقصد پاکستان کے جوہری اثاثوں کے بارے میں بے بنیاد حقائق بیان کر کے مغربی میڈیا میں پاکستان کے امیج کو مجروح کرنا اور افواج پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
ایٹمی پروگرام کے خلاف بھارت کا اسرائیلی لابی سے مل کر بے بنیاد پراپیگنڈے کا پروگرام
Jan 27, 2013