ایک ہفتہ کے دوران چکن، پٹرول، مٹی کے تیل، انرجی سیور کی قیمتوں میں اضافہ

Jan 27, 2013


اسلام آباد (آئی اےن پی ) ملک مےں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مےں 0.21 فےصد کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے چکن، پٹرول، مٹی کا تےل، انرجی سےور کی قےمتوں مےں اضافہ جبکہ انڈے، چےنی،گڑ، پےاز، آلو اور ڈےزل سمےت 12 اشےاءکی قےمتوں مےں کمی ہوئی۔ ہفتہ کووفاقی ادارہ شمارےات کی رپورٹ کے مطابق اےک ہفتے مےں چکن چار روپے، پٹرول ڈےڑھ روپے جبکہ چاول اور ڈبل روٹی اےک روپے مہنگی ہوئی۔ دال مسور، ماش، چاول ڈبل روٹی اور کوکنگ آئل کی قےمتوں مےں بھی اضافہ ہوا۔ جلانے کی لکڑی،گھی سمےت 14 اشےاءکی قےمتوں مےں اضافہ ہوا۔ گوشت، دودھ، دہی، کپڑا اور سگرےٹ سمےت 27 اشےاءکی قےمتےں مستحکم رہےں۔

مزیدخبریں