پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر اپیکا کا دھرنا، مطالبات تسلیم کرانے کی یقین دہانی پر ختم


لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی کی جانب سے جائز مطالبات تسلیم کروانے کی یقین دہانی پر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے ان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا تین گھنٹے بعد ختم کر دیا اور دھرنے کے شرکاءدونوں رہنماﺅں کے حق میں زبردست نعرے بازی کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ حاجی فضل داد گجر چیئرمین ایپکا پاکستان، حاجی محمد ارشاد صدر ایپکا پنجاب، محمد یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن، لالہ محمد اسلم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان، محمد مشتاق صدر ایکسائز کی قیادت میں ایپکا کے ارکان نے ظہورالٰہی روڈ پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا 10بجے شروع کیا۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے متذکرہ ایپکا رہنماﺅں پر مشتمل وفد سے مذاکرات شروع کئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سے بات کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے ساتھ چاروں صوبوں سے ایپکا کے نمائندوں کی ملاقات کروائیں گے اور ان کے مطالبات منظور کروائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے بعد ازاں دھرنا کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر کام نیک نیتی سے کرتے ہیں ہمیں سرکاری ملازمین کی مشکلات اور مجبوریوں کا احساس ہے، بطور وزیراعلیٰ 2007ءمیں پنجاب میں تمام کلرکوں کے سکیل اپ گریڈ اور تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا موجودہ پنجاب حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر پنجاب کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے۔ حاجی محمد ارشاد صدر ایپکا پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...