لاہور میں ڈاکے گوجرانوالہ مزاحمت پر محنت کش قتل سرائے مغل میں مقابلہ ڈاکو ہلاک

Jan 27, 2013


لاہور+ گوجرانوالہ+ پھولنگر (اپنے نمائندے سے+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ نولکھا میں زاہد بیگ کے گھر سے تین ڈاکو 16لاکھ روپے نقدی زیورات اور قیمتی سامان لے گئے۔ ساندہ شام نگر میں عابد اور اسکی فیملی سے 6لاکھ، شاہدرہ مقبرہ جہانگیر کے قریب فیض احمد کے گھر گھس کر 5لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی، کاہنہ میں فقیر محمد کے گھر گھس کر ساڑھے 4لاکھ روپے کے زیورات و نقدی اور پرائز بانڈ، مانگا منڈی میں ڈاکوﺅں نے ابراہیم کے گھر گھس کر 3لاکھ روپے کے زیورات، قائداعظم انڈسٹریل ایریا چاندنی چوک میں ذیشان اور اسکی فیملی سے دو لاکھ، گلشن راوی میں مقامی اخبار کے کارکن عدیل بٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے۔ فیصل ٹاﺅن نیشنل ڈرائی کلین کی دکان سے 60ہزار، کوٹ لکھپت پیراڈائز سنٹر میں سفیر کی دکان سے 60ہزار، برکی مانانوالہ میں واقع شوکت الیکٹرک سٹور سے 90ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لیا گیا۔ اچھرہ چوک بابا اعظم میں فیضان اور اسکی فیملی سے 22 ہزار، ڈیفنس اے ڈبلیو بلاک میں فہیم سے 20 ہزار، وحدت کالونی سلطان روڈ پر احسن سے موبائل نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی گئی جبکہ اسلام پورہ سے عامر، لٹن روڈ سے نعمان، قلعہ گجر سنگھ سے عنصر، گلشن راوی سے مبارک، گلشن اقبال سے شمس، شمالی چھاﺅنی سے سعید، فیکٹری ایریا سے شفیق کی موٹر سائیکلیں اور باغبانپورہ سے نثار، ہربنس پورہ سے غلام حسین، نواں کوٹ سے شہزاد اور مزنگ سے اکرم کی گاڑیاں چوری کرلیں گئیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے محنت کش کو قتل کر دیا۔ محمد خالد اپنے کزن وقاص کے ساتھ جا رہا تھا۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر گولیاں مار دیں۔ خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ وقاص کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پھول نگر سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں سرائے مغل میں پولیس اور ڈاکوﺅں میں 3گھنٹے مقابلہ میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ستاری نے ایس ایچ او طارق خاں کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزیدخبریں