ٹھٹھہ، خزانے کی تلاش میں تاریخی قبرستان میں قبریں کھود ڈالیں

Jan 27, 2013


ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) ٹھٹھہ میں نامعلوم افراد نے خزانے کی تلاش میں میراں پیر کے تاریخی قبرستان میں قبریں کھود ڈالیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد نے نا صرف قبروں کی بے حرمتی کی بلکہ خوبصورت نقش و نگار والے پتھر بھی توڑ ڈالے۔ جھرک میں واقع میراں پیر کا تاریخی قبرستان 712عیسوی قدیم ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لوگ خزانے کی تلاش میں قبریں کھود رہے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا لیکن کوئی نہیں آیا۔

مزیدخبریں