لاہور (ثناءنیوز) بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کی کور کمیٹی نے صوبہ ”بہاولپور جنوبی پنجاب“ اور صوبہ ہزارہ کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ منصورہ میں ہونے والے صوبہ بحالی کی کور کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وسیم اختر کی صدارت میں ہوا جس میں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے ارکان نے صوبہ بہاولپور کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔