فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رشتہ کے تنازعہ پر ملزمان نے نوجوان کو گھر سے بلا کر اس کی زبان کاٹ دی۔ جھنگ روڈ رشید آباد گلی نمبر 4 کے رہائشی ناصر نے بتایا کہ اس کے بیٹے عارف اور ذوالفقار کی بیٹی کے ساتھ رشتہ کی بات چل رہی تھی۔ رشتہ طے نہ ہونے پر وسیم نے عارف کو گھر سے بلایا اور تشدد کر کے اس کی زبان کاٹ دی۔ گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ ذوالفقار وغیرہ نوجوان عارف پر اغوا کا بھی الزام عائد کر رہے تھے۔ اسی رنجش پر ملزمان وسیم عارف مشتاق نے تشدد کر کے عارف کی زبان کاٹ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔