قومی اسمبلی میں صرف 10 فیصد ارکان حاضر، خورشید شاہ فون کر کے بتاتے رہے، کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی


اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال کے دن پورے کرنے کے لئے ہفتہ کو چھٹی کے باوجود ہونے والے اجلاس میں بمشکل 10 فیصد ارکان موجود تھے ‘ پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ ٹیلی فون کر کے سوئے ہوئے ارکان کو جگاتے رہے اور آخر کار30 کے قریب ارکان اجلاس میں پہنچ گئے ‘تاہم کورم پورا نہ ہونے کے باوجود کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی‘ ایوان میں صرف 4 وفاقی وزیر موجود تھے جبکہ اپوزیشن بنچوں پر اپوزیشن لیڈر سمیت اکثر ارکان غیر حاضر تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...