پاکستان تحریک انصاف نے بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے میں شرکت کااعلان کردیاہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے جوبھی دھرنادے گا،ہم شریک ہوں گے،اُن کا کہناتھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے اپنی پارٹی سے بھی نام دیں گے،اگرمشاورت کے بغیر کسی کونگراں وزیراعظم بنایا گیا توملک گیراحتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے قبل جماعت اسلامی بھی اسلام آباد میں ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن