ٹائون شپ میں ایک ماہ سے سوئی گیس بندش، کوئی پرسان حال نہیں

مکرمی! ٹائون شپ کے سینکڑوں مکینوں خصوصاً خواتین خانہ نے ٹائون شپ میں سوئی گیس کی ریکارڈ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اس وقت ٹائون شپ کے بلاک نمبر 7-8-9-12-13-15-16 اور عمر چوک ‘ مسجد سٹاپ بلاک نمبر ون ڈی ون‘ ٹو ڈی ون اور تھری سی ون میں تقریباً ایک ماہ سے گیس بند پڑی ہے۔ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں کھانا پکانا ناممکن ہے تندوروں پر رش ہے۔ عوام اس سنگین ترین صورتحال سے سخت پریشان ہیں اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ اصل علاقہ ایم ڈی سوئی گیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واپڈا کی طرز پر سوئی گیس کی بندش کے شیڈول کا اعلان کریں تاکہ خواتین ان اوقات میں کھانے پکانے کی اشیاء تیار کر سکیں۔ (محمد سرفراز خاں لاہور)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...