مکرمی! ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ نہ گیس ہے‘ نہ بجلی عین صبح بچوں کے سکولز جانے کے وقت گیس و بجلی غائب ہوتی ہے اور متعلقہ محکموں کے لوگ یہ فرائض بڑی ذمہ داری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ بیروزگاری عروج پر ہے۔ لیکن تمام میڈیا‘ ٹی وی چینلز پر مشرف کا ورد جاری ہے۔ حتیٰ کہ حکمرانوں کا تمام ٹولہ بھی انہی کاموں میں مشغول ہے جواری جوئے لگانے میں مصروف ہیں مشرف کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ حکمران پوری میڈیا پر مشرف فوبیا ہوگیا ہے اور مشرف بخار سب کے سروں پر چڑھ گیا ہے۔ ان سب باتوں سے عوام الناس کو کیا لینا دینا۔ کیا مشرف کو سزا ملنے‘ جیل ہونے وغیرہ وغیرہ سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے؟ کیا مشرف کو سزا ملنے سے بجلی‘ گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی؟ پٹرول سستا ہو گا‘ مہنگائی کم ہو گی‘ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اگر یہ سب کچھ نہیں ہو گا تو یہ ڈرامہ کیوں ہو رہا ہے۔ عوام الناس کی توجہ مسائلوں سے کیوں ہٹائی جا رہی ہے؟ ویسے بھی مشرف کو کون سی سزا ہونی ہے۔ یہ سب ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ عنقریب یہ لوگ مشرف صاحب کو عقیدت و احترام سے بیرون ملک رخصت کریں گے۔ (وحید یوسف جنجوعہ وزیرآباد)
ملک میں بجلی‘ گیس اور مشرف کا بحران
Jan 27, 2014