امریکی امداد کے بغیر زندہ رہنے کا راز

مکرمی ! قیوم نظامی صاحب نے اپنے کالم میں ’’کیا پاکستان امریکی امداد کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟‘‘ قوم کے سامنے ایک ایسا لاجواب سوال رکھا جس کا وہ خود بھی کوئی مدلل اور مؤثر جواب دینے سے قاصر رہے ہیں۔ تاریخی حوالہ جات دئیے بغیر بانگِ دُہل یہ بات اک اٹل حقیقت ہے کہ ’’امداد‘‘ چاہے امریکی ہو یا روسی دوست کی طرف سے ہو یا دشمن کی طرف سے بذاتِ خود اک ایسی لاعلاج بیماری ہے جس کو بھی لگ جائے وہ پھر اس کا ہی محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان امریکی امداد سے نجات حاصل کر کے کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟ اس کا مختصر جواب تو یہی ہے کہ ’’ہمت مردان مدد خدا‘‘ ۔ قرآن کا یہ فیصلہ ہے کہ خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ پاکستان نہ صرف زندہ رہ سکتا ہے بلکہ انتہائی مختصر عرصے اپنے پائوں پر کھڑا ہو کر امریکہ کو امداد دے سکتا ہے۔(محمد ارشد لاہور کینٹ)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...