مکرمی ! ابھی چند روز پہلے کی خبر ہے کہ بے دین شامی صدر بشار الاسد کی فوجوں نے اپنے ہی شہر حلب میں بمباری کر کے سو سے زیادہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں 28 خواتین اور 13 بچے بھی تھے۔ گزشتہ روز کی خبر ہے کہ سبزی منڈی میں خرد و فروخت کرتے ہروئے مزید عورتیں اور بچے قتل کر ڈالے۔ افسوس صد افسوس کہ عالم اسلام کے انسانوں کو کس قدر سفاک، عیار اور ظالم حکمرانوں سے واسطہ پڑا ہے۔ یہ چنگیز اور ہلاکو خاں کی باقیات میں سے ہیں۔ ہر بچہ اور بڑا بِلبَلا کر پکار رہا ہے کہ کوئی ہے جو ہمیں ان سفاکوں کے چنگل سے نکالے؟ ان سفاکوں کیلئے کوئی حجاج بن یوسف جیسا سفاک ہی آ جائے۔ اب اہل عرب میں کوئی حجاج بن یوسف نہیں اور نہ کسی یوسف بن تاشفین میں جذبہ اور جان باقی ہے۔ (میاں رمضان ۔ ٹائون شپ لاہور)