حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں میونسپل سٹیڈیم حافظ آباد میںکھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں مجاہد ہاکی کلب نے وکٹری ہاکی کلب کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انجم سہیل، محمد اسامہ، فیصل اور عثمان غنی نے گول کئے جبکہ حافظ محمد فاروق، فیصل نذیر، رضوان گڈو اور فرحان شیخ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مجاہد ہاکی کلب اور فائیو سٹار ہاکی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
حافظ مجاہد ہاکی کلب نے وکٹری کلب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Jan 27, 2014