اسلام آباد (ثناء نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا ء اشرف کی بحالی کے حوالے سے ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت آج ( پیر کو )ہو گی ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ڈویژن بینچ وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت صوبائی ہم آہنگی کے ذریعے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت کرے گا ۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پٹیشن سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے ۔ جس میں ذکاء اشرف کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذکاء اشرف کی بحالی، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی
Jan 27, 2014