لندن (این این آئی) برطانوی اخبار دی سن نے دعویٰ کیا ہے باکسر عامر خان ماڈل گرل کرسٹی لی ہائل کی زلفوں کے اسیر ہو گئے ہیں جبکہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے انہیں اپنے شوہر کی محبت پر پورا یقین ہے۔ باکسر عامر خان کو ماڈل گرل کرسٹی لی ہائل کے ساتھ ان کے فلیٹ پر دیکھا گیا عامر خان چھپ کر کسٹی لی سے ملنے ان کے فلیٹ گئے تاہم پھر بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔ اہلیہ فریال مخدوم نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا عامر خان صرف ان سے اور پھر باکسنگ سے عشق کرتے ہیں۔