حکومت کو 80 ہزار خواجہ سرائوں کی بغیر معاوضہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی پیشکش

اسلام آباد (آن لائن) قوم کے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے 80 ہزار خواجہ سرائوں نے ملک بھر میں بغیر کسی معاوضے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو پیشکش کی ہے۔ پچھلے سال بھی خواجہ سرائوں نے مفت قطرے پلائے تھے اور کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی نظر رکھنے کیلئے خواجہ سرائوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ صدر شی میلز رائٹس آف پاکستان الماس بوبی نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے ملک کے نونہالان  عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں اور وہ اس کام کو اپنی جانوں پر کھیل کر بھی پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال بھی ہم نے پولیو کے قطرے  پلائے تھے لیکن سمجھ میں نہیں آتا اس بار حکومت نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اگر حکومت رابطہ کرے تو ہمارے کارکن اس کام کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...