لاپتہ افراد کا مقدمہ: جان چھڑانے کیلئے پرویز خٹک نے وفاق سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے لاپتہ افراد کے مقدمے میں جان چھڑانے کیلئے وفاق سے مدد مانگ لی ہے۔ مالاکنڈ سے لاپتہ افراد 35 لاپتہ افراد کے معاملے میں سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سے بھی رپورٹ مانگی ہوئی ہے۔ اگر وہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا نہیں کرتے تو انہیں سپریم کورٹ میں طلب کیا جا سکتا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ اس حوالے سے ریمارکس دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے وہ اہم ملاقات منگل کو وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف سے کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...