لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت دہشت گردی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی‘ حکو مت ہر صورت ملک کو دہشت گردی سے پاک کر نا چاہتی ہے ۔دہشت گردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا۔پر ویز مشرف خواب میں ہی ملک سے ’’باہر ‘‘جا سکتے ہیں، حقیقت میں ایسا کسی صورت ممکن نہیں۔کسی بھی جماعت کو دہشت گردی کے معاملے سیاست نہیں کر نی چاہیے۔ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف اتحاد کی ضرورت ہے۔ جو لوگ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست چمکا رہے ہیں قوم انکو مستردکر چکے ہیں او ر ایسے لوگ کسی بھی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ہمارا بڑا واضح موقف ہے کہ طالبان کے جو گروپ مذاکرات کرینگے ان سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور جو دہشت گردی کر رہے ہیں ان کے خلاف آپریشن ہی ہو گا‘ پنجاب حکومت بھی دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں آپریشن کر رہی ہے جو جاری رہے گا۔