ڈیرہ اسماعیل خان، سینیٹر صالح کے گھر پر حملہ، کوہاٹ سے 2 نعشیں برآمد

Jan 27, 2014

ڈیرہ اسماعیل خان + کوہاٹ (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر صالح شاہ کے گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع نے بتایا  ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل زام ڈیم کے قریب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر صالح شاہ کے گھر پر فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر پھٹ گیا لیکن اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔کوہاٹ کے علاقے بہاولنگر میں خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ دریں اثناء بنوں پولیس نے بکا خیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے سات مشتبہ افراد گرفتار کر لئے جنہیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کینٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔

مزیدخبریں