جاپان، بھارت دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینگے، نیوکلیئر معاہدے پر مذاکراتی عمل تیز کرنے پر بھی متفق

جاپان، بھارت دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینگے، نیوکلیئر معاہدے پر مذاکراتی عمل تیز کرنے پر بھی متفق

نئی دہلی(آن لائن) جاپان کے وزیر اعظم شنزاویبے کی بھارتی ہم منصب ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات میں دفاعی تعاون مزید فروغ دینے کے علاوہ سول نیو کلیئر معاہدے پر مذاکراتی عمل تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جاپانی وفد کے ساتھ باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی۔ جاپانی وزیر اعظم نے دہلی میٹروبس سروس کی توسیع کے لئے دو ارب ڈالر کے سستے قرضے کا اعلان کیا۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سول نیو کلیئر معاہدے کے حوالے سے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن