غیر ملکی ڈاکٹروں نے مشرف کے دل کی شریانوں کو کلیئر قرار دیدیا، نجی ٹی وی کا موصول رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ

غیر ملکی ڈاکٹروں نے مشرف کے دل کی شریانوں کو کلیئر قرار دیدیا، نجی ٹی وی کا موصول رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ

Jan 27, 2014

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں داخل ہوئے 24 روز ہوگئے، انکی بیرون ملک بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس اے ایف آئی سی کو موصول ہوگیئں۔ غیرملکی ڈاکٹروں نے سابق صدر کے دل کی شریانوں کو کلیئر قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی اے ایف آئی سی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے  مطابق پرویز مشرف کی بیرون ملک بھجوائی گئی ابتدائی میڈیکل رپورٹس واپس موصول ہوگئی ہیں۔ غیرملکی ڈاکٹرز کے مطابق سابق صدر کے دل کی شریانوں میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ٹھیک کام کررہی ہیں تاہم وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ذرائع  کے مطابق  پرویز مشرف نے اتوار کو ہسپتال میں 10 منٹ واک کی، ان کی انجیوگرافی سے متعلق فیصلہ آج کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے انجیوگرافی کے معاملے پر امریکہ کے میو اور کیلی وینٹ ہسپتال سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی ڈاکٹر

مزیدخبریں