تحریک انصاف کی بجلی چوروں کو سپورٹ لوڈشیڈنگ پر احتجاج دوغلاپن ہے: عابد شیر

تحریک انصاف کی بجلی چوروں کو سپورٹ لوڈشیڈنگ پر احتجاج دوغلاپن ہے: عابد شیر

اسلام آباد (آئی این پی)  وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی  نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں  ہے، حکومت کسی صورت مداخلت نہیں کریگی‘ لوڈشیڈنگ عارضی ہے جلد ہی قابو پالیا جائیگا‘ اداروں کی نجکاری مکمل شفاف اور غیرجانبدار ہوگی‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے  حکومت تمام وسائل بروئے کار لائیگی، بجلی چوری کے خاتمے کیلئے قانون کو حتمی شکل د یدی گئی‘ جلدمنظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا‘ تحر یک انصاف کا بجلی چوروں کو سپورٹ اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج  دوغلاپن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ شکیل آفریدی  مجرم ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے کسی کے دبائو پر حکومت مداخلت نہیں کریگی، قانون کے مطابق انصاف ہوگا۔  بھل صفائی کی وجہ سے نہریں بند ہیں، دو ماہ کے دوران بھل صفائی کا کام مکمل ہوجائیگا تو لوڈشیڈنگ  بھی ختم کردی جائیگی۔ ہماری حکومت نے برسراقتدار  آتے ہی  اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا، خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری کی جائیگی، اداروں کی نجکاری مکمل شفاف اور غیرجانبدار ہوگی۔ دہشت گردی کی نئی لہر پر حکومت جلد قابو پا لے گی۔ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...