امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت‘افغان حکومت نے تصاویر کا ثبوت پیش کر دیا

امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت‘افغان حکومت نے تصاویر کا ثبوت پیش کر دیا

جلال آباد (اے ایف پی +اے پی پی) مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکوں کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز ننگرہار کے ضلع آچین میں دو بم دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک چلتی کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ افغانستان نے 2014ء کے دوران امریکی حملوں میں شہریوں کے جانی نقصان کے ثبوت صحافیوں کو پیش کر دیے ہیں۔ ان میں ثبوت کے طور پر اے ایف پی کی 4ستمبر 2009ء کی 14تصاویر بھی شامل ہیں جس میں قندوز میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن