ایبٹ آباد (اے این این) ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت برتتے ہوئے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا ۔ حالت مزید بگڑ گئی ٗ ڈاکٹروں نے تولیہ نکالنے کیلئے دوبارہ آپریشن کرڈالا۔ایبٹ آباد کے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرسعدیہ و دیگر کی غفلت کے باعث مریضہ ریحانہ بی بی کے آپریشن کے دوران تولیہ اس کے پیٹ میں ہی رہ گیا ۔ مریضہ کی شکایت پر ڈی ایچ او ایبٹ آباد نے انکوائری کی جس میں مذکورہ ڈاکٹروں کو قصوروارٹھہرایا گیا اورمریضہ کے ہونے والے اخراجات ادا کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی وہ امداد نہ مل سکی۔ مریضہ کا کہنا تھا اس تمام علاج کے دوران میرے دو لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے جس سے میں مقروض ہوچکی ہوں جس پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون نے مریضہ کی شکایات سننے کے بعد مریضہ سے کہا آپ اپنے تمام کاغذات دیں میں وزیراعلیٰ سے امداد لیکر دوں گا۔
ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت ٗ آپریشن کے دوران تولیہ مریضہ کے پیٹ میں چھوڑ دیا
ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت ٗ آپریشن کے دوران تولیہ مریضہ کے پیٹ میں چھوڑ دیا
Jan 27, 2014