منی پور (این این آئی) بھارتی ریاست منی پور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب دھماکے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ سے قبل امفال شہر میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقع کے بعد بھارت بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔