وفاقی وزارت داخلہ میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے صہبا مشرف کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

وفاقی وزارت داخلہ میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے صہبا مشرف کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

Jan 27, 2014

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر تاحال کارروائی نہیں کی۔ سابق صدر  کی لیگل ٹیم نے ای سی ایل سے  مشرف کا نام نکلوانے کیلئے  خصوصی عدالت میں درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔ اتوار کو  ذرائع نے بتایا وزارت داخلہ نے بیگم صہبا مشرف کی طرف سے اپنے خاوند کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلئے دی جانیوالی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ سیکرٹری داخلہ شاہد حسن خان نے  بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر وزیر داخلہ سے مشاورت کی جس کے بعد اسے نمٹانے کی بجائے التوا میں رکھ دیا گیا ہے۔ درخواست میں میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کیلئے لے جانے کا موقف اختیار کرتے ہوئے انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے کی استدعا کی جائیگی۔
کارروائی نہ ہوسکی

مزیدخبریں