اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی (آج) پیر کو دوبارہ سماعت کریگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کے ضامن اور استغاثہ کے گواہوں کو (آج) کیلئے طلب کیا تھا۔ خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان ججز نظربندی کیس کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق صدر ہسپتال میں زیر علاج ہیں وہ عدالت آنے کے قابل نہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
اسلام آباد: مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی
اسلام آباد: مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی
Jan 27, 2014