اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی آج منگل کو سماعت کرے گا۔ ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت 3 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ہو رہی ہے۔ ممتاز قادری نے توہین رسالت کے ایشو پر گورنر پنجاب کوکوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2011 میں سزائے موت سنائی تھی۔