سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ ظفر گوندل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے او ای سی ٹاور کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ کنسلٹنٹ کمپنی ساکا کے ساتھ 55.22 ملین کے معاہدے کو چند ماہ بعد بڑھا کر 141 ملین کر دیا۔ قانون کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی معاہدے کو 13 فیصد بڑھانے کا مجاز نہیں۔ ظفر گوندل کے علاوہ ای او بی آئی حکام آصف آزاد اور کامران فضل بھی مقدمے میں ملوث ہیں۔ تینوں ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔ سپیشل جج سینٹرل نے کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...