اسلام آباد (آئی این پی) ایران نے پاکستان سے مند پشین بارڈر کھولنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایران نے مند پشین بارڈر کھولنے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جس میں اس نے مند پشین بارڈر کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یاد رہے مند پشین بارڈر اکتوبر 2014 میں ایرانی فورسز کی دراندازی پر بند کیا گیا تھا جس میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کر کے پاکستانی سکیورٹی اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔