خیبر ایجنسی: جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ طلبہ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لنڈی کوتل (آئی این پی) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ اور طلبا تصادم میں 5افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے شیخوال میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب لنڈی کوتل ڈگری کالج میں طلباء کے درمیان معمولی تنازعے پر تصادم کے دوران چاقوئوں اور چھریوں کے وار سے پانچ طلباء زخمی ہو گئے۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ باقی چار زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا 4طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...